پشاور پولیس کی کاروائی 43 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 13 فروری 2016 12:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پشاور پولیس نے پھندو پولیس اسٹیشن کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رات گئے پھندو پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا جن میں غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم 10 افغانی باشندے بھی شامل ہیں جن کے خلاف فارن ایکٹ میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔حراست میں لئے گئے 23 افراد پر آوارہ گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران ملزموں سے پستول، کارتوس اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :