تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی58ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 13 فروری 2016 12:28

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی58ویں برسی کل اتوار کو منائی جائے گی ، مسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین اس عظیم رہنما کی وطن عزیز کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ2اگست 1949ء سے لے کر24نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر رہے۔

سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں۔