شام نے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم میں رکنیت کے لیے درخواست سرکاری طور پر دائر نہیں کی : اجتماعی سلامتی تنظیم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 12:28

شام نے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم میں رکنیت کے لیے درخواست سرکاری ..

ماسکو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) روس کے زیرقیادت قائم اجتماعی سلامتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نکولائی بوردیوڑا نے کہا ہے کہ شام نے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم میں رکنیت کے لیے درخواست سرکاری طور پر دائر نہیں کی ہے، انہوں نے کہا کہ رکنیت حاصل کرنے کے خواہاں ممالک کو اپنی خودمختاری کو کسی حد تک محدود کرنے کے لیے تیار ہونا چاہئے تاکہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم میں روس، آرمینیا، بیلارس، قزاخستان، کرغیزستان اور تاجکستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :