کینیڈا میں1986 میں یادداشت سے محروم ہونے والے51سالہ شخص کو اپنا نام اور کنبہ یاد آگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 12:28

کینیڈا میں1986 میں یادداشت سے محروم ہونے والے51سالہ شخص کو اپنا نام اور ..

ٹروانٹو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) کینیڈا کے شہر سینٹ کیتھرنس میں1986 میں یادداشت سے محروم ہونے والے51سالہ شخص کو اپنا اصل نام اور کنبہ یاد آ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق 25سالوں سے خاموش شخص نے اچانک سماجی کارکن سے گفتگو شروع کردی اور بتایا کہ اس کا نام ایڈگر لاٹیولیپ ہے اور وہ صوبہ اونٹاریو کے شہر کٹ چنر کا رہنے والا ہے اس نے بتایا کہ 1986 میں وہ 21 سال کا تھا اور ذہنی بیماری میں مبتلا تھا۔

اپنے آبائی شہر سے نیاگرا آبشار کی طرف جاتے ہوئے اس کے سر پر چوٹ لگی تھی اور وہ بھول گیا تھا کہ وہ کون ہے اور کہاں سے آیا۔ اس سارے عرصے کے دوران یہ شخص لاپتہ سمجھا جاتا تھا۔30 سال تک ایڈگر لاٹیولیپ شہر سینٹ کیتھرنس میں رہتا تھا جہاں سے اس کے آبائی شہر تک محض ڈیڑھ گھنٹے کا راستہ ہے۔ ایڈگر کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ زندہ ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ثابت کیا گیا کہ یہ واقعی ایڈگر لاٹیولیپ ہے۔

متعلقہ عنوان :