پاکستان سدھر جائے ورنہ بگڑوں کو ہمارے جانباز سدھارنا اچھی طرح جانتے ہیں ،بھارتی وزیر داخلہ کی گیڈربھبھکی

ہفتہ 13 فروری 2016 12:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجنا تھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان سدھر جائے ورنہ بگڑنے والوں کو ہمارے جانباز سدھارنا اچھی طرح جانتے ہیں ،سرحد پار سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال سے ملحق ضلع سدھارتھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ساتھ ہم ہمیشہ بہتر تعلقات کے حامی رہے ہیں مگر سرحد پار سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔

ہم ایک بار پھر انہیں سدھرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں ورنہ بگڑنے والوں کو بہتر بنانا ہمارے فوجیوں کو بخوبی آتا ہے۔ راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلی کی طرف سے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان مکمل بے نقاب ہوگیا ہے۔ اسے فوری طور پر ممبئی حملوں کے ذمے داران کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :