قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے پی آئی اے کے اثاثوں کی ایک فہرست پیش

نیویارک میں کروڑوں ڈالرویلیو رکھنے والے پی آئی اے کے ہوٹل کی قیمت صرف5کروڑ93لاکھ پاکستانی روپے لگائی گئی ہے:نوازشریف حکومت پی آئی اے کے اثاثے کوڑیوں کے بھاﺅ بیچنے کو تیار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 12:23

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے پی آئی اے کے اثاثوں ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کے اثاثوں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے دفاتراور اثاثوں کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو سے انتہائی کم مقرر کی گئی ہیں، پی آئی اے کا بلیو ایریا اسلام آباد دفتر 5 کروڑ 79 لاکھ روپے، پی آئی اے سیلز آفس کراچی 70 کروڑ 82 لاکھ روپے جبکہ راولپنڈی کی مال روڈ پر واقع دفتر صرف 3 کروڑ 21 لاکھ روپے میں بکنے کو تیار ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے سامنے واقع پی آئی اے کے دفتر کی قیمت صرف 14 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے بیرون ملک دفاتر میں نئی دہلی آفس 20 کروڑ 41 لاکھ روپے، تاشقند آفس 82 لاکھ 95 ہزار روپے جبکہ نیویارک میں پی آئی اے کی عمارت کی قیمت صرف 5 کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی آئی اے کے بیرون ملک اور اندرون ملک دیگر تمام دفاتر کی قیمتیں بھی اسی طرح انتہائی کم مقرر کی گئی ہیں۔