ہندوستانی اور پاکستانی شخصیات اردو کے فروغ کیلئے”جشن ریختا“ اردو فیسٹیول میں شرکت کریں گی

ہفتہ 13 فروری 2016 12:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات گلزار، شبانہ اعظمی ، جاوید اختر، مہیش بھٹ ، ہما قریشی ، امتیاز علی ، تگمنشو ڈھولیا اور نندتا داس بھارت میں اردو کے فروغ کیلئے بھارت میں منعقد کیے جانے والے دوسرے جشن ریختا فیسٹیول میں حصہ لیں گے۔مذکورہ اردو فیسٹیول میں بھارتی شخصیات کے ہمراہ نامور پاکستانی شخصیات بھی حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اردوفیسٹیول میں حصہ لینے والی پاکستانی شخصیات میں اداکارو ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ ، ممتاز ٹی وی میزبان انور مقصود، استاد رفاقت علی خان ، افتخار عارف ، زہرہ نگاہ اور عمران عباس کے نام شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جشن ریختا فیسٹیول دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف سے کل منعقد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں حال ہی میں انتقال کرنے والے شاعر ندا فاضلی اور انتظار حسین کو بھی تقریب کا حصہ خیال کرتے ہوئے ادب کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی جائے گا

متعلقہ عنوان :