رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے قومی خزانے کو 160 تا 170 ارب روپے کی آمدنی متوقع

ہفتہ 13 فروری 2016 12:00

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء)حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے قومی خزانے کو 160 تا 170 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ سکیم کے تحت 1.2 ملین نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے ممبر آپریشنز ڈاکٹر محمد ارشاد خان نے کہا ہے کہ نئی ٹیکس سکیم سے پرچون فروش اور تھوک فروش تاجروں کو استفادہ کرنا چاہئے اور توقع ہے کہ اس سے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ افراد کی سہولت کیلئے اور ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع کیلئے نئی ٹیکس سکیم متعارف کروائی ہے ، اور کاروباری برادری کو چاہئے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں تاکہ ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے کو حاصل ہونے والے محصولات کی شرح میں اضافہ کیا جا سکے۔