برطانوی خاتون نے خود کو انٹرنیٹ پر فروخت کیلئے پیش کردیا

ہفتہ 13 فروری 2016 11:53

برطانوی خاتون نے خود کو انٹرنیٹ پر فروخت کیلئے پیش کردیا

لندن۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) ویلنٹائن کا تہوار آئے اور مغرب سے دلچسپ و عجیب خبریں نہ آئیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ اس بار میا کلیر نامی خاتون نے ویلنٹائن کے موقع پر خود کو فروخت کے لئے پیش کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ کلیر نے آن لائن خرید و فروخت کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر خود کو پیش کیا ہے ۔کلیر نے اس مشہور ویب سائٹ پر ایک اشتہار دیا ہے جس پر اپنی تصویر بھی لگائی ہے اور بتایا ہے کہ ان کا قد 5 فٹ 8 انچ ہے اور وہ دلکش شکل و صورت والی خوبصورت اور جوان خاتون ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے اکیلی ہیں اور کسی کے ساتھ بھی ویلنٹائن ڈے کے خاص لمحات گزارسکتی ہیں۔ کلیر نے اشتہار میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی ٹریفک وارڈن کے ساتھ کسی بھی شرط پر رومانوی ملاقات نہیں کرسکتیں۔ کلیر نے کہا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے پر خود کو بیچ کر اپنے لئے دولت اکٹھی نہیں کرنا چاہتیں، بلکہ وہ ایک بڑے مقصد کے لئے یہ کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بولی سے حاصل ہونے والی رقم تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے لئے قائم کی گئی ایک این جی او کو بطور عطیہ دینا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :