سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی خصوصی ٹاسک فورس کو داعش کے خلاف لڑای میں بھیجیں گے ، امریکی وزیر دفاع

ہفتہ 13 فروری 2016 11:51

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی خصوصی ٹاسک فورس کو داعش کے خلاف ..

واشنگٹن ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی خصوصی ٹاسک فورس کو داعش کے خلاف شامی اپوزیشن جنگجووٴں کے معرکہ میں شرکت اور الرقہ شہر کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

بروکسلز میں مذاکرات کے بعد آشٹن کارٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شام کے شہریوں کو موقع اور وسائل فراہم کریں گے اور ہم الرقہ شہر سمیت شام کے دیگر علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہ یو اے ای نے امریکی قیادت میں داعش کے خلاف اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :