ارجنٹائن میں مقامی کان کنی کی صنعت ٹیکس سے مثتثنیٰ قرار

ہفتہ 13 فروری 2016 11:45

بیونس آئرس۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) ارجنٹائن کے صدر نے مقامی کان کنی کی صنعت کو وسعت دینے کے لئے اس صنعت کو ٹیکس سے مثتثنی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن کے صدر نے مقامی کان کنی کی صنعت کو وسعت دینے اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کی خاطر کان کنوں کو ٹیکس سے استثنی دے دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے کان کنی کی صنعت ترقی کرے گی اور بیرون ممالک سے بھی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے۔