خراب معاشی حالات کے باعث گزشتہ سال ایک لاکھ کے قریب دکانداروں نے اپنے کاروبار کو بند کر دیا

ہفتہ 13 فروری 2016 11:44

ریو ڈی جنیرو ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) برازیل میں خراب معاشی حالات کے باعث گزشتہ سال ایک لاکھ کے قریب دکانداروں نے اپنے کاروبار کو بند کر دیا۔

(جاری ہے)

برازیل کی نیشنل کامرس فیڈریشن کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال ملک کی خراب معاشی حالات کے باعث ایک لاکھ کے قریب دکانداروں نے اپنے کاروبار کو بند کر دیا، کاروبار بند کرنے والے افراد میں چھوٹے اور بڑے دونوں قسم کے کاروباری افراد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال معاشی اعتبار سے بدترین سال تھا۔

متعلقہ عنوان :