راولپنڈی ،نجی ہاسٹل میں رینجرز ،پولیس کا سرچ آپریشن4 افراد گرفتار ،150 زائد افراد زیر حراست

ہفتہ 13 فروری 2016 11:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن کے نجی ہاسٹل میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 4 افراد کو گرفتار جبکہ 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز نے 3 نجی ہاسٹلوں میں آپریشن کیا ، زیرحراست افراد میں اساتذہ، ہاسٹل ملازمین اور مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ 150 سے زائد زیر حراست افراد کو کوائف چیک کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف کرائے داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :