لاہور،گنگا رام ہسپتال کے نرسنگ انسٹی ٹیوٹ میں لگی آگ سے تمام ریکارڈ جل گیا

ہفتہ 13 فروری 2016 11:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) لاہور میں گنگا رام ہسپتال کے نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے کمرے میں آگ لگنے سے تمام ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق گنگا رام ہسپتال میں تیسری منزل پر واقع نرسنگ انسٹی ٹیوٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی جس نے کمرے میں موجود ریکارڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیوٹیموں نے آگ پر قابو پالیا تاہم کمرے میں موجود نرسنگ اسٹاف سے متعلقہ ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :