امریکہ اِس وقت ایک دلچسپ سیاسی موڑ پر ہے‘ ووٹر خوفزدہ اور پریشان ہیں‘جب

اِس قسم کا احساس عام ہوجائے تو حیران کن باتیں رونما ہوتی ہیں:صدراوبامہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 11:14

امریکہ اِس وقت ایک دلچسپ سیاسی موڑ پر ہے‘ ووٹر خوفزدہ اور پریشان ہیں‘جب

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ اِس وقت ایک دلچسپ سیاسی موڑ پر ہے‘ ووٹر خوفزدہ اور پریشان ہیں‘جب اِس قسم کا احساس عام ہوجائے تو حیران کن باتیں رونما ہوتی ہیں۔ ریاست کیلی فورنیا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے سیاسی فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ا ن کی میعادِ صدارت کے دوران ملک میں معاشی اور دیگر شعبہ جات میں ترقی ہوئی پھر بھی لوگ فکرمند ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال لوگوں کے اتفاق کا نہیں بلکہ ہم اور ا ن کی تفریق کا معاملہ ہے جس میں کسی دوسرے پر الزام دھرا جاتا ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ ملک تبھی ترقی کرے گا جب ہم سب کی بہتری کا خیال رکھیں گے۔اوباما نے یہ بیان نیوہیمپشائر میں صدارتی پرائمریز کے بعد دیا ہے جب ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بڑے کاروباری شخص ڈونالڈ ٹرمپ نے ریپبلیکن جب کہ ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹ جیتے ہیں، جنھوں نے کافی عرصے تک سبقت لینے والی امیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دی۔صدر اوباما نے چار فنڈریزر تقریبات میں شرکت کی جن میں سے دو شمالی کیلی فورنیا، جب کہ دو جنوبی کیلی فورنیا میں تھیں، جہاں امداد دینے والوں نے صدر کو ہزاروں ڈالر کا عطیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :