حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے دفتر پر نیب کا چھاپہ

جمعہ 12 فروری 2016 22:50

حیدرآباد12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے دفتر پر نیب کا چھاپہ ،2013ء تا2015ء کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا جمعہ کو قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے شارع فاطمہ المعروف ٹھنڈی سڑک حیدرآباد پر واقع سندھ پبلک سروس کمیشن کے دفتر پر چھاپہ مارا وہاں سے میڈیکل آفیسرز اور دیگر بھرتیوں سے متعلق 2013ء تا2015ء تک کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مبینہ طور پر یہ ریکارڈ سابق چیئر مین سندھ پبلک کمیشن ارشاد بخاری کے دور کا ہے -

متعلقہ عنوان :