مولا بخش چانڈیو کی ناظم آباد نجی اسکول اور اے پی ڈبلیو اے کالج پر دستی بم حملوں کی مذمت

جمعہ 12 فروری 2016 22:46

کراچی ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے مبینہ ٹاؤن تھانے، ناظم آباد نجی اسکول اور اے پی ڈبلیو اے کالج پر دستی بم حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور کسی دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ دہشت گرد مجبور ہو کر آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیکورٹی کے انتظامات مزید موثر کئے جائیں، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔