اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200 کمانڈوز انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ مقصود احمد

جمعہ 12 فروری 2016 22:45

کراچی ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) اے آئی جی سیکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200 کمانڈوز 15 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران عملے کو کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے احکامات کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت 200 کمانڈوز جدید اسلحہ ومواصلاتی نظام اور دیگر سازو سامان کے ساتھ پولیو عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 15 سے 19 فروری تک جاری رہے گی اور والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :