وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹر احسن اختر ناز کے انتقال پراظہارتعزیت

جمعہ 12 فروری 2016 22:42

لاہور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دنیا نیوز کے سٹاف رپورٹرو کونسل ممبر لاہور پریس کلب بلال احسن کے والد اورادارہ علوم ابلاغیات جامعہ پنجاب کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اختر ناز کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :