برصغیرکی معروف ادیبہ ،ڈرامہ نگار اور مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کا سوئم مرحومہ کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) برصغیرکی معروف ادیبہ ،ڈرامہ نگار اور مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کا سوئم مرحومہ کی رہائشگاہ پر منعقدکیاگیا ۔ فاتحہ سوئم میں مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں حق پرست سینیٹر محترمہ خوش بخت شجاعت ، ایم کیو ایم سوشل فورم کے اراکین ، رشید جمال ، انور خان ترین ، میر عبدالجبار میر جت ، عبید اﷲ بلیدی سمیت ، معروف ادبی شخصیات ، مرحومہ کے عزیزواقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

بعد ازاں حق پرست سینیٹر محترمہ خوش بخت شجاعت اور ایم کیو ایم سوشل فورم کے ارکین نے مرحومہ کے بھائی انور مقصود سے ملاقات کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔