’’ایشن پاور لفٹنگ چیمئن شپ 2015‘‘ میں پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات

پاکستان کے نوجوان اپنے فن و مہارت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے نوجوان خاتون کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے دس ہزار روپے بھی پیش کئے

جمعہ 12 فروری 2016 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) ایشن پاورلفٹنگ چیمئن شپ میں پاکستان کی کرسچن بردادری سے تعلق رکھنے والی پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹر یٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی۔

انیس سالہ نوجوان خاتون کھلاڑی نے 2015ء میں مسقط میں ہونے والے میں ’’پاورلفٹنگ پریس چیمپئن شپ‘‘ میں دنیا کی 12 ممالک کی خاتون کھلاڑیوں کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ملاقات کے موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عادل خان، عارف خان ایڈوکیٹ، ایم کیو ایم شعبہ اقلیتی امور کے انچارج منوہر لال اور رکن گلفام جاوید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے ٹوئینکل سہیل کھوکھر کو ’’ایشینپاورلفٹنگ چیمپئن شپ 2015‘‘ میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور الطاف حسین کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے دس ہزار روپے بھی پیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اپنے فن و مہارت سے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔