وزیر اعلی پنجاب کی ساؤتھ ایشیئن گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 12 فروری 2016 22:30

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساؤتھ ایشیئن گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے روایتی حریف کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا - ساؤتھ ایشیئن گیمز کے فائنل میں بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے - پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ساؤتھ ایشیئن گیمز میں شاندار کارکردی کا مظاہرہ کیا ہے - میں کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں -

متعلقہ عنوان :