مریدکے ‘افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے پانچ ارکان گرفتار
درجنوں جعلی شناختی کارڈ برآمد ملزموں نے اب تک سینکڑوں افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف
جمعہ 12 فروری 2016 22:26
مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) مریدکے سٹی پولیس نے افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتارکر کے درجنوں جعلی شناختی کارڈ برآمد کر لئے ملزموں نے اب تک سینکڑوں افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف کر دیا خفیہ ادارے چکرا کر رہ گئے ۔
(جاری ہے)
بتایا جاتا ہے مریدکے سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ مریدکے میں افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والا گروہ سرگرم ہے انچارج تھانہ سٹی محمد شیراز گھمن نے سب انسپکٹر محمد جاوید گورائیہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آبادی بصرہ کالونی میں ایک کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر پانچ افراد ظفر اسلام چکوال ، لیاقت علی لاہور، جہانگیر لاہور، وحید لاہور اور افتخار احمد شاہدرہ لاہور کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے درجنوں جعلی قومی شناختی کارڈبرآمد کر کے ان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اب تک افغانیوں سمیت کئی غیر ملکیوں کے سینکڑوں جعلی شناختی کارڈ بنا چکے ہیں اس گروہ کو یحییٰ بخاری نامی نادرا کا سابقہ ملازم چلا رہا ہے جو کہ مفرور ہے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر پولیس اور خفیہ اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، ملک کے معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد ..
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
کینا ل روڈ پر عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیا گیا،سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.