سوشل میڈیاکے غلط استعمال نے اولاد کو والدین کی خدمت سے محروم کردیا،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

جمعہ 12 فروری 2016 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) مرکزاہل سنت جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبار ک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ والدین کی خدمت ضروری اور خوش بختی ہے اور ان کی نافرمانی ناجائز اور بدبختی ہے ،والدین کی بجائے دوست اور ماں کی بجائے بیوی کو ترجیح دیناقرب قیامت کی نشانی ہے ،موجودہ دور انٹرنیٹ،میڈیا اور فیس بک کے غلط استعمال نے اولاد کو والدین کی خدمت سے محروم کردیا ہے ،لہذاٰ نسل نو جدید ذرائع کا مناسب استعمال کرے اور والدین کی دل آزاری اور ناگواری سے بچا جائے ،انہوں نے والدین کے حقوق پر ضرور دیتے ہوئے کہاکہ والدین کے ساتھ ادب وحترام اور نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہیے ،خوش اسلوبی کے ساتھ گفتگو کرنی چاہیے ،والدین کا احترام ہر لمحے اور ہر مرحلے ملحوظ خاطر رکھا جائے ،مال ودولت کی فراوانی ،جاہ وجلال ،تعلیم اور ڈگری میں سے کوئی چیز بھی والدین کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننی چاہیے ،والدین اگر فوت ہوجائیں تو ان کے لیے مغفرت اور بخشش کی دعا کی جائے ان کے جوڑے ہوئے تعلقات کو نبھایا جائے ،ان کے دوستوں کا احترام کیا جائے ،والدین کی بددعاسے بچاجائے ،مزید کہاکہ والدین اور اولاد کا رشتہ بہت حساس ہے اس کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :