معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کے جنازے میں شریک ہونے والے افراد کی جیبیں کٹنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 فروری 2016 22:15

معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کے جنازے میں شریک ہونے والے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء)معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کے جنازے میں شریک ہونے والے افراد کی جیبیں کٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا 2 روز قبل کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

فاطمہ ثریا بجیا کو کل کراچی کے مشہور گزری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ روز فاطمہ ثریا بجیا کے جنازے میں آنے والے کچھ افراد کی جیبیں کاٹ لی گئی تھیں۔ جن لوگوں کی جیبیں کاٹی گئیں ان میں کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، گورننگ بورڈ کے رکن اقبال انصاری اور اداکار اسلم شیخ شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کی کسی نے بھی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔