قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا پی ایچ ایف میں کروڑوں روپے کی خردبرد کا نوٹس

چیئر مین نے کمیٹی کا اجلاس 18فروری کو طلب کرلیا، میر ظفر اﷲ خان جمالی اور پی ایچ ایف میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سوال اٹھانے والی رکن قومی اسمبلی مسرت رفیق مہیسر بھی کمیٹی میں مدعو

جمعہ 12 فروری 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین عبدالقہار خان ودان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) میں فنڈز کی خردبرداور مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کا اجلاس 18فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سینئرسمیت دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ہے جبکہ پی ایچ ایف کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی میر ظفر اﷲ خان جمالی کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی میں پی ایچ ایف میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سوال اٹھانے والی رکن قومی اسمبلی مسرت رفیق مہیسرکو بھی کمیٹی میں مدعو کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں پی ایچ ایف میں مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مالی سال 2016-17ء کیلئے بجٹ کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :