ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولؐ کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،اسلامی اقدار کے خلاف ویلنٹائن کو عالم اسلام مسترد کردیں

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کا بیان

جمعہ 12 فروری 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولؐ کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،اسلامی اقدار کے خلاف ویلنٹائن کو عالم اسلام مسترد کردیں ،علماء حق ویلنٹائن ڈے کے خلاف فتوے دیں،عالم اسلام کے مسلمانوں کو بے حیائی میں دھکیل کر اسلامی اقدار اور معاشروں کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت ویلنٹائن ڈے منانے پر پورے ملک میں پابندی عائد کرئے ،چوھدری نثار صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کے وزیر داخلہ ہیں ،ویلنٹائن ڈے منانے پر اسلام آباد سمیت پورے ملک میں پابندی عائد کریں ،وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی خوش آئند ہے پورے ملک میں پابندی عائد کی جائے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملک بھر کے عوام ایک پیچ پر ہیں ،تو بے حیائی کے خاتمے کیلئے بھی پورے ملک کیلئے ایک ہی پالیسی ہونا چاہیے،پاکستان اسلامی فلاحی مملکت ہے یہاں یہود ونصاریٰ کا ایجنڈا نافذ ہونے نہیں دینگے ،پاکستان سنی تحریک ملک بھر میں 14فروری کو یوم حیاء منائے گی ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کو اختیار کرنے سے مسلمانوں کا اخلاقی مورال بلند ہو گا،اسلامی تہذیب نے پوری دنیا کے انسانوں کو جینے کا ڈھنگ سیکھایا ہے،نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ یہود و نصاریٰ کا کلچر اختیار کرنے کی بجائے اسلامی روایات سے محبت کریں ،اسلامی ثقافت اور اقدار کو پس پشت ڈالنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

علماء کو چاہئے کہ وہ بھی عوام میں اسلامی کلچر اور تہذیب اختیار کرنے کی تلقین کا درس دیں ،بہتر معاشرے حیاء کے پیکر ہوتے ہیں ،ویلنٹائن یہودیوں کا طریقہ اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے جسے مسترد کرتے ہیں ۔