سینیٹر شاہی سید کی کراچی میں پولیس اسٹیشن،گرلز کالج اور اسکول پر ہونے والے دستی بم حملوں کی شدید مذمت
خوف و ہراس پھیلانے کے لیے دہشت گرد گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں،سینیٹر شاہی سید
جمعہ 12 فروری 2016 21:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پار ٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سیدنے کراچی میں پولیس اسٹیشن،گرلز کالج اور اسکول پر ہونے والے دستی بم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوف و ہراس پھیلانے کے لیے دہشت گرد گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں ان واقعات سے اسکول جانے والے لاکھوں بچوں کے والدین میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے فورسز کا مورال بلند رکھنا ،دہشت گردی کا خاتمہ ہماری بقاء اور تعلیمی اداروں کا تحفظ ہمارے مستقبل کا سوال ہے ملوث عناصر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کرکے ہی دہشت گردی سے نجات ممکن ہے ڈی جی آئی بی کے بیان کے بعداب کس چیز کا انتظار کیا جارہا ہے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات کے پیچھے مجرمانہ ذہنیت سے آگاہی کیلئے پوری قوم منتظر ہے اور سانحہ اے پی ایس پشاور اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے بارے میں بھی ابھی تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا گیا اے این پی کافی عرصے سے چیخ رہی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد کرنے سے ہی ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکتاہے لیکن وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کر کے مجرمانہ غفلت کا مظاہر ہ کر رہی ہے،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ)کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ اس وقت ہمیں دہشت گردی کے انتہائی سنگین خطرے کا سامنا ہے سیاسی دکان چمکانے کے بجائے دہشت گردی بد ترین خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور مل جل کر قوم کے معماروں کو درندوں کے حملوں سے بچانا ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.