نیشنل گرڈ سے الگ تھلگ پیران بالا کے 300 گھرانوں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی
ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے منصوبے سے بجلی سے محروم 300 گھرانوں کو روشنی جیسی بنیادی سہولت مہیا ہو گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 12 فروری 2016 21:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں پیران بالا کے تین سو گھرانوں میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے تعاون سے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی کٹس تقسیم کیں اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین، پارلیمانی سیکرٹری پی اینڈ ڈی میاں خلیق الرحمن اوررکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک کے علاوہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حکام اور پیران بالا کے باشندوں نے شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا پیران بالا کے عوام کو شمسی توانائی کٹس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی فلاحی سرگرمیوں کو بھی سراہا ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے منصوبے سے بجلی سے محروم 300 گھرانوں کو روشنی جیسی بنیادی سہولت مہیا ہو گی ۔ انہوں نے اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوں کو سولرکٹس کی تنصیب اور فعال استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے نمائندے اسد شاہ نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں نیشنل گریڈ سے الگ تھلگ پیران بالا کے 300 گھرانوں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.