ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اضافہ واپس لیا جائے: پاسبان

جمعہ 12 فروری 2016 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) پاسبان پبلک ایشوز کے ڈائریکٹر ابوبکر عثمان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور مہنگائی مافیا ملکر عوامی ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کے اقدامات کررہے ہیں اور حکومت سندھ کا یہ طرز عمل جمہوریت کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

پاسبان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ خدا راہ عوام سے علاج معالجے کے سہولت مت چھینوں عوام بجلی ، گیس ، اشیاء خوردنوش کی مہنگائی اور بنیادی مسائل کا پہلے ہی شکار ہیں ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کمر توڑ مہنگائی کو جنم دے اور غریب عوام کے لئے علاج مزید مشکل ہو جائے اور اگر غربت کے باعث علاج نہ کرنے پر مجبور ہو کر شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات رونما ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی خفیہ طور پر اضافہ کیا جاچکا ہے اور حقیقتاََ ادویات کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت زندگی چھیننے جیسے اقدامات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :