سیکریٹری بورڈحورمظہر کا تبادلہ حیران کن ہے، ڈاکٹرارشدعلی خان

پہلے ہی ناظمین امتحانات عبوری حیثیت میں کام کررہے ہیں،محکمہء تعلیم آخرکیاچاہتاہے، جمیل اظہر امتحانات سرپر ہیں ،حکومت دانشمندی سے کام لے،کراچی پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے اجلاس سے شرکاء کا خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کراچی پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹرارشدعلی خان، سینئر وائس چیئرمین جمیل اظہر ملک، جنرل سیکریٹری سید امین الحق ،سید سہیل احمدایڈوکیٹ، صابر شیخ ودیگر نے سیکریٹری بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی حورمظہر کے تبادلے پر حیرانی اور تعجب کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ امتحانات سرپرہیں، جن کی تیاری کے لئے کہنہ مشق اور تجربہ افسران اہمیت رکھتے ہیں،جو تمام معاملات پر گہری نظررکھتے ہیں اور اپنے تجربے کی بنیادپر معاملات میں مزید بہتری لاسکتے ہیں، مگر حیرت کی بات ہے کہ حکومت نے سالہاسال سے بہترین کارکردگی کی حامل سیکریٹری حورمظہر کاتبادلہ کردیاہے جس کا آنے والے امتحانات پر اثرپڑسکتاہے اور پہلے ہی ناظمین امتحانات عبوری حیثیت میں کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حورمظہر نے سیکریٹری بورڈ کی حیثیت سے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ تعاون کیاہے جس کے باعث اسکول مالکان ، انتظامیہ اور والدین انتہائی مطمئن تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے تعلیمی نظام پر اثرپڑے گا اور طلباء کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذاحکومت دانشمندی سے کام لے اور تجربہ کارافسران کے تجربے سے فائدہ اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :