دنیا کا کو ئی بھی مسئلہ انفرادی طو ر پر حل کر نا ممکن نہیں ہو تا ، حا مد شکیل

ٹریفک نظا م کی بہتری کے لئے تجا رت سے وابستہ افراد کا تعا ون ازحد ضر وری ہے،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ

جمعہ 12 فروری 2016 21:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) سنیئر سپریٹنڈنٹ پو لیس (ٹریفک) کوئٹہ حا مد شکیل نے کہا ہے کہ دنیا کا کو ئی بھی مسئلہ انفرادی طو ر پر حل کر نا ممکن نہیں ہو تا ایسا سو چنے والے خیا م خیالی کا شکا ر ہیں شہر میں ٹریفک نظا م کی بہتری کے لئے تجا رت سے وابستہ افراد کا تعا ون ٹریفک پو لیس کے لئے ازحد ضر وری ہے چیمبر کے عہدیداران اور اراکین ہر روڈ پر اپنا ایک فو کل پرسن منتخب کر ے جو پو لیس حکام کے ساتھ ٹریفک مسا ئل با رے معا ملا ت کے حل کے لئے رابطہ میں ہوں گے اس سے شہر میں ٹریفک رو انی بہتر ہو گی ،افرادی قوت اور جدید آ لا ت کی کمی کو دور کر نے کے لئے حکومت نے اقدا ما ت اٹھا نے کی یقین دہا نی کرا دی ہے ،رکشوں کو اسٹیکرز لگا نے کے دوران 50گھوسٹ رکشے پکڑے جا چکے ہیں کم عمر ڈرائیورز اور ہیو ی ٹریفک شہر میں مسا ئل کو بڑھا نے کا مو جب بن رہے ہیں ،عوام صبر کا مظا ہرہ کر ے تو اس سے ٹریفک سلو مگر ہمیشہ چلتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کو ئٹہ چیمبر آ ف کا مرس کو ئٹہ بلو چستان میں منعقدہ اجلاس سے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا ۔اس سے قبل چیمبر آ ف کا مرس کے صدر جمال ترہ کئی نے کہا کہ شہر میں ٹریفک سگنلز نہ ہو نے ،ڈبل پا رکنگ،ٹریفک پو لیس کی تعداد میں کمی،عوام کے قوانین سے بے خبری،مو ٹر گیراج کی شہر کے وسطی علا قوں میں موجودگی،تجاوزات،مختلف علاقوں میں پا رکنگ ،خود ساختہ مو ٹر سائیکل و سائیکل اسٹینڈ وہ عوا مل ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جا م کا مسئلہ درپیش ہے اس لئے ٹریفک پو لیس حکام اور دیگر اس سلسلے میں اقدا ما ت کر یں چیمبر آ ف کا مرس ان کا بھر پور ساتھ دے گی ،انہوں نے کہا کہ ٹریفک اصو لوں با رے عوام کو جا ن کا ری دینے کے لئے چیمبر اپنا کر دار ادا کر نے کو ہمہ وقت تیا ر ہے اور وہ ہر ممکن تعا ون کا سلسلہ جا ری رکھیں گے ۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک حا مد شکیل کا کہنا تھا کہ دنیا کا کو ئی بھی کا م انفرادی حیثیت میں نہیں کیا جا سکتا اگر تا جر اس خو ش فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ ٹریفک پو لیس کی غیر مو جودگی میں ٹریفک نظا م کو رواں دواں رکھنے میں کا میاب ہوں گے تو یہ ٹھیک نہیں اور نہ ہی ٹریفک پو لیس ان کے بغیر مسا ئل کا خا تمہ کر سکتی ہے ،انہوں ننے کہا کہ ڈیجیٹل ریکارڈنگ نظا م کو بھی متعا رف کرا نے کے لئے کا م ہو رہا ہے ،ہما رے پا س فنڈز جنریٹ ضرور ہو تے ہیں مگر اس کا 70فیصد اختیا ر حکومت کے پا س ہو تا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو بھی بتا یا جا چکا ہے کہ وہ ٹریفک پو لیس کی ریونیو کو انہی پر ہی لگا نے کے لئے احکا ما ت جا ری کریں ان کا کہنا تھا کہ پہلے شہر میں صرف 2لفٹر ز تھے جنہیں بڑھا کر اب 4کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے مزید 10لفٹرز مزید دینے کی یقین دہا نی کرا ئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ گاڑی ما لکا ن لفٹرز والوں کو بغیر رسید کے رقوم ادا نہ کر ے بلکہ ان سے رسید ضرور لیا کرے ،انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ما رکنگ نہیں جس کی وجہ سے لو گوں کو پتہ نہیں ہوتااس سلسلے میں میٹرو پو لیٹن کی ہمیں مدد در کا ر ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پو لیس کے دو سو 34اہلکار ہمیں نئے ملے ہیں جبکہ 237کی اپروول ہو ئی ہیں اس کے علا وہ 2016ء کے بعد ہمیں مزید 666نئے اہلکا ر در کا ر ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ رکشوں کو مخصوص اسٹیکرز لگا نے کا سلسلہ جا ری ہے اس دوران 450گھوسٹ رکشوں کوپکڑ لیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ چیمبر آ ف کا مرس ٹریفک با رے ان کی تجا ویز اعلیٰ حکام تک پہنچا نے اور دیگر با رے کر دار ادا کر ے ،حا مد شکیل کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ سمیت دیگر 12اضلاع میں بھی کمپیو ٹرائزڈ ڈرائیونگ لا ئسنس کا اجراء جلد شروع ہو گا اس سلسلے میں جدید آ لا ت لے لئے گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک آ گا ہی مہم کے دوران اسکولز اور کا لجز کے طلبا سمیت دیگر کو بھی اا گا ہی دی جا ئے گی ۔

اس موقع پر چیمبر کے حکام نے ایس ایس پی ٹریفک کو مختلف تجا ویز بھی دیں اور اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلا یا ۔آخر میں انہیں چیمبر کی جا نب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :