اراکین اسمبلی سوال کرتے ہیں تو جواب سننے کیلئے ایوان میں موجوہوں، میر سرفراز بگٹی

جمعہ 12 فروری 2016 21:40

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے جمعہ کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ختر جان مینگل کی مسلسل غیر حاضری زیر بحث رہی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ اراکین اسمبلی کو چاہئے کہ وہ جب سوال کرتے ہیں تو ایوان میں موجود ہوں تاکہ ان کو جوا ب دیا جائے.۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ وڈھ میں کسی کے خلاف کوئی 302کی ایف آئی آر درج ہو ں اس لئے شاید وہ اجلاس میں نہیں آتے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران او رصوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے درمیان وقفہ سوالات کے دوران بحث جاری رہی ۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہاکہ وزیر صحت نے میرے سوالا ت 237، 238کے بارے میں جو جوابات دیئے ہیں میں ان سے مطمئن نہیں ہوں جس پر سپیکر نے سوالا ت کو 15تاریخ کیلئے موخر کردیا سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہاکہ مالی سال 2015-16میں 447نئی آسامیاں محکمہ صحت کو مہیاں کی گئی ہے مختلف اضلاع کیلئے 410نئی آسامیاں مہیاں کی گئی ہے اور باقی 37آسامیاں مختلف ہسپتالوں کو دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آفسوس ناک بات ہیں کہ ضلع قلات کو گزیٹڈاور نان گزیٹیڈکے مدمیں 90آسامیاں دی گئی ہے نصیر آباد کو 6کیچ تربت 55کوئٹہ7آسامیاں دی گئی ہیں لہٰذا ان سوالات کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :