اوگرا نے فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت گیس میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی

سوئی ناردرن نے درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا کام روک دیا، رواں سال جون میں کوٹہ ملنے کے بعد میٹرز کی تنصیب کا کام شروع ہوگا

جمعہ 12 فروری 2016 21:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) اوگرا نے فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت گیس میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا کام روک دیا، رواں سال جون میں کوٹہ ملنے کے بعد میٹرز کی تنصیب کا کام شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس لاکھوں کی تعداد میں نئے کنکشن کے حصول کے لئے جمع ہونے والی درخواستوں کو نمٹانے کے لئے اوگرا سے فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت میٹرز لگانے کی اجازت مانگی گئیجس پر اوگرا نے کمپنی کو پچیس ہزار میٹرز لگانے کی اجازت دی ۔

تاہم کوٹہ ختم ہونے پراوگرا نے فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت نئے گیس کنکشن فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے جمع درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا کام روک دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ رواں سال جون میں دوبارہ کوٹہ ملنے پر ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوں گے ۔