عراق کے سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملا قات

پاکستان ،عراق دہشتگردی کیخلا ف جنگ، امت مسلمہ کے مابین تعاون کو فر وغ دینے ،جمہور یت کی مضبوطی کیلئے متحدہیں،سردارایازصادق پاکستان کیساتھ قریبی دوستانہ تعلقات عراقی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے، قانون سازی ،گڈکورننس کے شعبوں میں تعاون اہم سنگ میل ہے،سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم

جمعہ 12 فروری 2016 21:17

اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دارایا زصادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق دہشت گردی کے خلا ف جنگ، امت مسلمہ کے مابین تعاون کو فر وغ دینے اور جمہور یت کی مضبوطی کے لیے متحدہیں ۔انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یسٰین محمد کریم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکرسے ملا قات کی ۔

سپیکر نے کہا کہ عراق مسلم دنیا کا ایک انتہائی اہم ملک ہے اور اپنے تاریخی ورثے کی وجہ سے عالم اسلا م میں قدر ومنزلت کی نگا ہ دیکھا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مشر ق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے عراق میں امن کا قیام ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عراق کی میزبانی میں منعقد ہونے والی حالیہ اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین کی کانفرنسPUIC) ( میں پوری اسلا می دنیا سے پارلیمانی وفود کی شر کت عراق پر اعتماد کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے مسلم امہ میں پائے جانے والے تنازعات کے حل کے لیے عراق کی سفارتی کوششوں کو سر اہتے ہوئے PUIC کانفرنس کے دوران پاکستان کے پارلیمانی وفد کے پر تپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔پاکستان اور عراق کے درمیان مذہب ، تاریخ اور ثقافت کے دائمی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے دونوں برادر اسلا می ممالک کو خطے خصوصاًعالم اسلا م کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عراق کی حکومت اور عوام کی ثابت قدمی اور استعداد پر بھر پور اعتماد ہے ۔سپیکر نے دونو ں ممالک کے پارلیمانوں کے مابین روابط کو فروغ دینے اور مختلف علا قائی اور بین الا قوامی فورمز پر ایک دوسر ے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے دونو ں ممالک کے مابین اقتصادی اور عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

انہوں نے عراقی سفیر کو مختلف شعبوں خصوصاً صحت ،قانون سازی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ۔عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یسین محمد کریم نے پاکستان کی طرف سے عراق پربھر پور اعتماد کو سر اہتے ہوئے کہاکہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات عراق کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طر ف سے قانون سازی اور گڈکورننس کے شعبوں میں تعاون ایک اہم سنگ میل ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق کے کردار کو سر اہا ۔عراقی سفیر نے عالم اسلا م میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اورPUICکانفرنس کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد کی طر ف سے عالم اسلا م کودرپیش مسائل کو اجا گر کرنے اور ان کے مستقل حل کے لیے دی جانے والی تجاویز کو بھی سر اہا ۔