2018ء تک 10ہزار میگاواٹ سستی بجلی حکومت کی ترجیح ہے، قطر سے مائع قدرتی گیس کا معاہدہ توانائی کی خود کفالت کیلئے بڑا بریک تھرو ہے ، حکومت سنبھالی تو ملک کو سلامتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، ان کی بہتری کیلئے بڑے اقدامات کئے

وزیراعظم نواز شریف کی ممتاز تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 12 فروری 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک کو سلامتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، ان کی بہتری کیلئے بڑے اقدامات کئے۔ وہ جمعہ کو یہاں ملک کے ممتاز تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ وفد نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں معاشی بحالی اور استحکام کی تعریف کی۔

وفد نے شفاف نظم و نسق اور وسائل کے بہتر استعمال کیلئے حکمت عملی کو سراہا۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو سلامتی، توانائی اور معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ہم نے معاشی ترقی کیلئے اہم اور مشکل فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء تک 10ہزار میگاواٹ سستی بجلی حکومت کی ترجیح ہے، قطر سے مائع قدرتی گیس کا معاہدہ توانائی کی خود کفالت کیلئے بڑا بریک تھرو ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قطر حکومت نے ایک لاکھ مزید پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں تاجروں نے برآمد کنندگان کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کرنے کی تجویز پیش کی۔ وزیراعظم نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یکم جولائی سے تاجروں کیلئے نئی سکیم متعارف کرانے کی ہدایت کر دی۔