پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، مغرب کی تقلید کرنے والے ملک کی نظریاتی پہچان منہدم کرنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

جمعہ 12 فروری 2016 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، مغرب کی تقلید کرنے والے ملک کی نظریاتی پہچان منہدم کرنا چاہتے ہیں، غیر اخلاقی عادات و اطوار سے معاشرہ تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔ معاشرے کا ہر فرد بالخصوص میڈیا ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کے انسداد کے لیے کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد دلی دہلی کالونی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارت و امریکا ایک ہی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ یہی وجہ ہے کفریہ طاقتیں مسلمانوں کو اپنے بچاؤ کے سامان سے غافل کرنا چاہتی ہیں۔ مسلمان زندگی کے اصل مقصد کو فراموش کرنے کی بجائے اپنے آپ میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام کے عالمگیر پیغام کو روکنے کے لیے ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، لیکن آزمائشوں پر صبر کے بدولت دنیائے کفر کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔ دشمنان اسلام جان لیں کہ مسلمانوں کو اب فریب میں مبتلا نہیں کیا جاسکتا۔ منزل تک پہنچنے کے لیے سوچ و فکر میں پختگی کی ضرورت ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ غیر اخلاقی عادات و اطوار سے معاشرہ تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسی تمام کوششوں کو روکنا ہوگا جو قوم کے لیے تباہی کا باعث بنے۔ بے حیائی کے سارے افعال دین اسلام کے منافی ہیں۔ معاشرے کا ہر فرد بالخصوص میڈیا ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کے انسداد کے لیے کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :