پاکستانی پارلیمنٹ کو دنیا کی شمسی توانائی پر منتقل ہو نے والی پہلی پارلیمان ہو نے کا اعزاز حاصل ، سپیکرکاادارے کی شمسی توانائی پر منتقلی کا باضابطہ اعلان

جمعہ 12 فروری 2016 20:44

پاکستانی پارلیمنٹ کو دنیا کی شمسی توانائی پر منتقل ہو نے والی پہلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق کے پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا خواب اس وقت حقیقت بن گیا جب قومی اسمبلی کا 12فروری2016کو ہو نے والا اجلاس شمسی توانا ئی سے حاصل ہو نے والی بجلی کی روشنی میں منعقد ہو ا۔سپیکر نے انتہائی مسرت کے ساتھ اس اجلاس کے دوران پارلیمان کی شمسی توانائی پر منتقلی کا اعلان کرتے ہو ئے اراکین کو بتایا کہ ایک میگا ہ وواٹ شمسی توانا ئی کے منصوبے نے بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے اور اب تک یہ 80میگاہ وواٹ بجلی پیدا کر چکا ہے جس میں سے62میگا ہ وواٹ پارلیمان کی ضروریات پوری کرنے میں صرف ہو ئے ہیں اور باقی ماندہ18میگا ہ وواٹ نیشنل گرڈ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

اس منصوبے کے اجرا سے پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طور پر شمسی توانا ئی سے بجلی حاصل کر نے والی دنیا کی پہلی پار لیمنٹ بن گئی ہے اس سے قبل اسرائیل کی پارلیمنٹ نیسیٹ کو بھی شمسی توانائی پر منتقل گیا تھا تاہم نیسیٹ کی صرف 10فیصد ضروریات شمسی توانائی سے پوری ہو تی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انتہا ئی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی پارلیمان پہلا ادارہ ہے جس کو نیپرا کی طرف سینیٹ میٹرنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔

نیٹ میٹرنگ نظام ضرورت سے زیادہ بجلی کو گرڈ سٹیشن کو منتقل کرنے اور ضرورت پیش آنے پر گرڈ سٹیشن سے حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو تا ہے ۔یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہے اور توانائی پید ا کرنے کے دوران پیدا ہو نے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج جو عالمی درجہ حرارت کو بڑھاتی ہیں میں کمی کا باعث ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس منصوبے کے قیا م کے لیے چین کی حکومت کی طرف سے مالی تعاون کو سراہا۔

انہو ں نے ارکا ن پارلیمنٹ ،میڈیا اور پارلیمنٹ کے جملہ ملا زمین کا بھی اس سلسلے میں تعاون اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ اس منصوبے کا افتتاح گزشتہ سال چینی صدر کے دورہ پا کستان کے دوران صدر شی چن پنگ اور وزیر اعظم محمد نو از شریف نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔توقع کی جاتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نو از شریف رواں ماہ کے دوران پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل ہو نے کا با قاعدہ افتتاح کر یں گے۔یہ منصوبہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں سے سنگ میل کی حییثت ر کھتا ہے او ر قوم کو توانائی کی قلت سے نجات دلا نے کے لیے دیگر ریاستی اداروں کے لیے قابل تقلید عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :