عورت اکیلے اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑسکتی،اس میں مردوں کو بھی شامل کرناہوگا ، ہم نے مردوں کوعورت کا احترام سکھانا ہے،جو ہمارا مذہب بھی سکھاتا ہے،معاشرے میں توازن پیداکرنے کیلئے عورت کو اس کاجائز مقام دینا ہوگا

مسلم لیگ ن کی رکن ممبرقومی اسمبلی شائستہ پرویز کاسیمینار سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن کی رکن ممبرقومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہاہے کہ ہم نے مردوں کوعورت کا احترام سکھانا ہے،جو ہمارا مذہب بھی سکھاتا ہے،معاشرے میں توازن پیداکرنے کیلئے عورت کو اس کاجائز مقام دینا ہوگا،عورت اکیلے اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑسکتی،اس میں مردوں کو بھی شامل کرناہوگا،انسانی وخواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے سماجی ورکر فرزانہ باری نے کہاہے کہ خواتین دوست قوانین پتہ چلتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کی کتنی عزت ہے،ہمارے معاشرے میں خواتین کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتاہے،دوران زچگی اموات میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبرپر موجودہے۔

وہ جمعہ کو خواتین دوست قوانین کے متعلق شعوروآگہی اورمنفی تشدد کے خاتمے موضوع پرسیمینار سے خطاب کررہی تھیں،رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہاکہ عورت کا معاشرے میں اہم رتبہ موجود ہے،عورت کو مرد کی طرف اعتماد چاہیے کیونکہ مرد کے روپ بھائی،بیٹا،باپ اورشوہر ہی اس کو آگے آنے میں مدد دے سکتے ہیں،عورت کو احترام دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

فرزانہ باری نے کہا کہ عورت کو انسان ہونے کا حق دیا جائے اسکی ذاتی حیثیت کو تسلیم کیا جاناچاہئے،عورت کو جب تک اس کا مقام نہیں دیا جائے گا تب تک معاشرے میں منفی مساوات نہیں ہوگا۔ہمیں حکومت کو مجبورکرنا ہوگا کہ وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کرے۔

متعلقہ عنوان :