پرویز مشرف کی صحت بہتر ہو چکی ہے، آسیہ اسحاق اب اے پی ایم ایل کی سیکرٹری اطلاعات نہیں رہیں

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجدکا ٹویٹ

جمعہ 12 فروری 2016 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی صحت بہتر ہو چکی ہے، آسیہ اسحاق اب اے پی ایم ایل کی سیکرٹری اطلاعات نہیں رہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر امجد نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی طبیعت سنبھل گئی ہے اور وہ اب گھر واپس آ چکے ہیں اور معمول کی زندگی گذار رہے ہیں ۔

جہاں انہیں مزید طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم اس کے بعد کوئی بھی اگلا اقدام ٹیسٹوں کے بعد اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔ ڈاکٹر امجد نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ آسیہ اسحاق اب اے پی ایم ایل کی سیکرٹری اطلاعات نہیں رہیں، لہٰذا آئندہ سوشل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اس کے کسی بھی بیان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :