پاکستان کا شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ کے تجربے پر تشویش کا اظہار

جمعہ 12 فروری 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ کے تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ کا تجربہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے، شمالی کوریا کو ایسے اقدام سے گریز کرنا ہو گا، شمالی کوریا بین الاقوامی تقاضوں کی پاسداری کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطے میں تمام فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :