افغان صوبہ ہرات کا سابق گورنر فضل اﷲ واحدی اسلام آباد سے اغوا ء، سفارتخانے کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا ء کا مقدمہ درج

واحدی سہ پہر ایف سیو ن کی رانا مارکیٹ میں گئے پھر واپس نہ آئے‘ موبائل فون بھی بند ہے ،درخواست میں موقف

جمعہ 12 فروری 2016 20:36

افغان صوبہ ہرات کا سابق گورنر فضل اﷲ واحدی اسلام آباد سے اغوا ء، سفارتخانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) افغانستان کے صوبے ہرات کے سابق گورنر فضل اﷲ واحدی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا ء کر لیا، افغانستان کے سفارتخانے کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا ء کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق افغان سفارتخانے کی طرف سے تھانہ کوہسار میں درخواست دی گئی ہے کہ صوبہ ہرات کے سابق گورنر فضل اﷲ واحدی سیکٹر ایف سیو ن کی رانا مارکیٹ میں جمعہ کو ساڑھے تین بجے کے قریب گئے جہاں انہیں نامعلوم افراد نے اغوا ء کر لیا، ان کا موبائل فون بھی بند مل رہا ہے ، پولیس نے افغانستان کے سفارتخانے کی درخواست پر فضل اﷲ واحدی کے اغوا ء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔