ایف بی آر کے تحت انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈ اورڈی ایل ٹی ایل کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین جلد جاری کئے جائیں‘پیاف

جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت انڈسٹری کو کئی اشیاء پر چھوٹ سے یورپی ممالک میں برآ مدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے‘عرفان شیخ

جمعہ 12 فروری 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے تحت انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈ ، کسٹم ریبیٹ اورڈی ایل ٹی ایل کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے جلد سے جلد جاری کئے جائیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے کیش فلو کے رکنے کی وجہ سے جی ایس پی پلس کا اثر زائل ہو رہا ہے جی ایس پی پلس کے سٹیٹس کو لئے دو سال کے عرصے میں ہم ابھی تک مطلوبہ نتائج نہیں حاصل کر سکے ، جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت انڈسٹری کو کئی اشیاء پر چھوٹ ہے جس سے یورپی ممالک میں برآ مدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عرفان شیخ نے کہا کہ سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی ڈرابیک کی مد میں غیر ضروری اعتراضات لگا کر برآمد کندگان کے ریفنڈ کو ملتوی کر دیا جاتا ہے اور لمبے اور پیچیدہ طریقہ کار سے چیک کلیئرنس میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں جس سے کیش فلو کا عمل متا ثر ہوتا ہے اور کاروبار کی رفتار آہستہ ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریزنے اپنے اپنے کاروبار میں وسیع سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور سرمایہ کے رک جانے سے ان کے آئندہ کے کے لائحہ عمل شدیدمتا ثر ہونگے ۔پیاف کے چئیرمین نے مزید کہا کہ حکومت انڈسٹری کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرے اور انڈ سٹری کے کیش ریفنڈ کو فوری طور پر جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :