ہائیکورٹ نے وزارت خزانہ کو بزرگ پنشنرز کی ڈبل پنشن سے 20 فیصد کٹوتی سے روکدیا

جمعہ 12 فروری 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے وزارت خزانہ کو بزرگ پنشنرز کی ڈبل پنشن سے 20 فیصد کٹوتی سے روکتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا وزارت خزانہ ڈبل پنشن کی ادائیگی کی بجائے 20 فیصد کٹوتی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنشن کی رقم سے کسی طرح کی کٹوتی نہیں کی جا سکتی اورایسا کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے ۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت خزانہ کو بزرگ پنشنرز کی رقم سے 20 فیصد کٹوتی سے روکا جائے۔عدالت نے وزارت خزانہ کو اس اقدام سے روکتے ہوئے وفاقی اور ڈبل پنشن کی رقم کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کو 19 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔