کنول نعمان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی ،وینٹی لیٹر سے ہٹانے کے لئے ٹرائل کیا

جمعہ 12 فروری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی ،وینٹی لیٹر سے ہٹانے کے لئے ٹرائل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کو ڈیڑھ ہفتہ قبل دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی کہ ان کی حالت مزید خراب ہونے پر ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں وینٹی لیٹر میں منتقل کردیاگیا تھا ۔تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اب کنول نعمان کی حالت بہتر ہورہی ہے اور ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹرائل کیا گیا ۔ اس کے ساتھ کنول نعمان کے وینٹی لیٹر سپورٹ میں بھی بتدریج کمی کی جارہی ہے ۔