مسجد اقصیٰ کے امام فلسطینی مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی

امت مسلمہ کو تمام اختلافات دور کر کے متحد ہوجانا چاہئے ،دہشت گردی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ‘ خطبہ

جمعہ 12 فروری 2016 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) لاہور میں مسجد اقصیٰ کے امام فلسطینی مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے بحریہ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ پڑھائی ۔ لاہور میں مسجد اقصی کے امام فلسطینی مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ پڑھائی ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

خطبے کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو تمام اختلافات دور کر کے متحد ہوجانا چاہئے اسی میں ہم سب کی بقا ء ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے قرار دیا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور جو تنظیمیں دہشت گردی کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہی ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جمعہ کے آخر میں انہوں نے ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔