پاکستان اور کینیڈا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، توانائی اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کینیڈین کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے، خواتین کو اقتصادی لحاظ سے با اختیار بنانے کی غرض سے کینیڈا پاکستان کو تعاون فراہم کر رہا ہے
پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر ہیتھر کروڈن کا کینیڈین سفارتخانے میں استقبالیہ سے خطاب
جمعہ 12 فروری 2016 19:56
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر ہیتھر کروڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کو مزید مستحکم اور پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، توانائی اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کینیڈین کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے، خواتین کو اقتصادی لحاظ سے با اختیار بنانے کی غرض سے کینیڈا پاکستان کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کینیڈین سفارتخانے میں ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔کینیڈا کی خاتون ہائی کمشنر نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گر دی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا دہشت گردی کے خطرے پر قابو پانے کیلئے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کینیڈین کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں آئی ٹی، توانائی اور ایگریکلچر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ 2014میں پاکستان کینیڈا کا کینولا کیلئے سب سے بڑا مارکیٹ تھا۔کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے یونیسیف کو 20ملین ڈالر کی امداد فراہم کر رہاہے۔اسکے علاوہ 243000عملے کی تربیت کی غرض سے الیکشن کمیشن پاکستان کیساتھ تعاون کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.