پنجاب بھر میں گریڈ 1 تا 20 پر خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری

اضافی تعلیم اور تجربے کے اضافی نمبر بھی ہوں گے

جمعہ 12 فروری 2016 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پنجاب بھر میں گریڈ 1 تا 20 پر خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری کردی گئی۔ اضافی تعلیم اور تجربے کے اضافی نمبر بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکمت کی جانب سے جاری نوٹیففیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کی تعلیمی قابلیت خواندہ رکھی گئی ہے اور ان پوسٹوں پر اضافی قابلیت کے لوگ بھی اہل ہوں گے۔

نئی پالیسی میں تعلیمی قابلیت والے امیدواروں کو ٹیسٹ اورانٹرویو کے دوران اضافی نمبرز بھی ملیں گے۔ ایک تا چار کے لئے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت خواندہ ہونے پر 45 پرائمری ہیں کو پچاس مڈل کو ساٹھ اور میٹرک والوں کو 65 نمبر اور تین سال کے لئے دس نمبر ہوں گے۔ نئی پالیسی کا اطلاق لاہور ہائی کورٹ پنجاب کے سرکاری اور تعلیمی اداروں پر ہوگا

متعلقہ عنوان :