سپر لیگ میں ہیٹرک کرنے والے محمد عامر لاہور قلندر کیخلاف میچ میں باہر ، سہیل خان شامل

جمعہ 12 فروری 2016 18:57

سپر لیگ میں ہیٹرک کرنے والے محمد عامر لاہور قلندر کیخلاف میچ میں باہر ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے کراچی کنگز نے آج کے میچ کیلئے ٹیم سے ایک ایسے کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا ہے کہ جس کے بارے میں سن کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز نے محمد عامر کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے جس پر شائقین حیران ہیں۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے پی ایس ایل میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہی ہے۔ ۔