ٹراما سینٹر کلر کہار کو جلد فنکشنل کرنے کے اقدمات کی ہدایت
ٹراما سینٹر میں CT سکین مشین اور بڑا ٹرانسفارمر جلد نصب ہو جائے گا ڈاکٹرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے: مشیر صحت کی زیر صدارت اجلاس
جمعہ 12 فروری 2016 18:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ ٹراما سینٹر کلر کہار ضلع چکوال کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں زخمی افراد کو بروقت طبی امداد پہنچانے کے لئے ٹراما سینٹر کا جلد آپریشنل ہونا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ٹراما سینٹر کلر کہار ضلع چکوال کو ٹائم لائن کے مطابق فنکشنل کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں چکوال سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ہاؤسنگ،مواصلات وتعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جا ن خان،ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری(ڈویلپمنٹ) ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فیصل ظہور،ای ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر سلطان عالمگیر اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.